Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان اور جاپان دس ، دس پوائنٹس کیساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں
شائع 08 مئ 2024 10:00pm

ہاکی کے میدان سے طویل عرصے کے بعد اچھی خبر سامنے آگئی ، پاکستان تیرہ سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ،، گرین شرٹس کیساتھ ساتھ جاپان نے بھی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ کے چوتھے پول راونڈ میں جاپان نے میزبان ملائیشیا کو 1-2گول سے شکست دیکر فائنل کا ٹکٹ کٹایا ۔

چوتھا پول راونڈ مکمل ہونے پر پاکستان اور جاپان دس ، دس پوائنٹس کیساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان پول میچ میں کینیڈا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی ۔

گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ۔پاکستان نے ملائیشیا ، کوریا کیخلاف جیتا، جاپان کیخلاف میچ برابر رہا ۔

پاکستان نے آخری بار 2011میں اذلان شاہ کپ کا فائنل آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا جس میں پاکستان کو 2-3 گولز سے شکست ہوئی تھی۔

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Federation

Azlan Shah Hockey Cup