کپل نے کیا نریندر مودی سے انوکھا مطالبہ۔۔۔
ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹر ی کے سب سے مقبول اور چہیتے مزاحیہ اداکار کپل شرما نے وزیراعظم نریندر مودی سے انوکھی خواہش کا مطالبہ کردیا جسے سن کر تمام لوگ دنگ رہ گئے۔
بھا رتی خبررساں ادارے کے مطابق کپل شرما ایک بار پھر لوگوں کوہنسانے آرہے ہیں لیکن اس بار وہ بھارت کے ایک دوسرے نجی چینل سونی سے شو کریں گے ،اس شو میں پوری ٹیم ان کے ساتھ ہوگی جس میں گتھی ،پلک،دادی کے علاوہ شو کی جان نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل ہیں۔
اپنے نئے شو کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ان کے مہمان بنیں۔
مودی کو بلانے کا مقصد انہوں نے یہ بیان کیا ہے کہ ہمارا شو لوگوں کو تفریح فراہم کرتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہما رے وزیراعظم یہاں آکر سیاست پر نہیں بلکہ اپنی زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کے بارے میں لوگوں کو بتائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان سے یہ جاننا نہیں چاہتے کہ ملکی سیاست میں کیا ہورہا ہے بلکہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایک چھوٹے سے گاﺅں کا چائے والا اتنی بڑی ریاست کا وزیراعظم کیسے بنا؟
کپل کا اپنے پرانے شو کامیڈی نائٹ ود کپل کے حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ پروگرام کلرز پر نشر کیا جارہا ہے کیا ہوا اگر میں اس میں شامل نہیں ہوں ،میرے دوست کرشنا یہ شو بہت اچھی طرح ہوسٹ کررہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔