وفاقی تعلیمی بورڈ کامیٹرک پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اپ ڈیٹ 02 جولائ 2019 10:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک  پارٹ 2کے  سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،  کامیابی کی شرح 91 فیصد رہی،طالبات بازی لے گئیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بٹن دبا کر فیڈرل بورڈ  کے میٹرک کے نتائج کا اعلان  کیا، پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں صرف ایک، ایک نمبر کا فرق رہا۔

 سائنس گروپ میں راولپنڈی کے سید محمد عباس نے 1089 نمبر لے کر پہلی جبکہ زائرہ ناصر،  لائبہ علی اور عمارہ سرور نے 1088 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح  آرٹس گروپ   میں راولپنڈی کی  فائزہ بی بی نے 1031 نمبر لے کر پہلی  اور   راولپنڈی کی ہی  عائشہ خلیل نے 1015 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پوزیشن ہولڈرز نے اپنی کامیابی کا سہرہ والدین اور اساتذہ کو قرار دیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے میدان میں کامیاب کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا،تعلیمی میدان میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں،2کروڑ سے زائد بچے ابھی بھی سکول نہیں جا رہے۔

میٹرک امتحانات میں71 ہزار977 میں سے 66ہزار 126 کامیاب ہوئے  جبکہ پرائیوٹ امتحانات میں 15137 میں سے 7007 پرائیوٹ طلبہ کامیاب ہوئے۔