یہ چیزیں کھائیں۔۔ پیٹ کا درد منٹوں میں بھگائیں
کہا جا تا ہے پیٹ انسانی جسم میں موجود تمام بیماریوں کی جڑ ہے،اگر آپ کو صحت مند زندگی گزارنی ہے تو لازمی ہے آپ پیٹ کی تمام بیماریوں سے آزاد ہوں۔
لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے اکثر اوقات دیکھا گیا ہے ہر انسان کسی نہ کسی پیٹ کی بیماری میں مبتلا نظر آتا ہے،آپ کی اسی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آج آپ کیلئے لائے ہیں چند حیرت انگیز نسخے جو آپ کو پیٹ کی تمام تکالیف سے نجات دلا دیں گے۔
سیب کا سرکہ
اگر آپ کو کھا نا ہضم کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو اس کا آسان حل یہ ہے ،ایک چمچ سیب کا سرکہ،ایک چمچ شہدایک کپ گرم پانی میں ملا کر پئیں ،یہ نسخہ سینے کی جلن کیلئے بھی بہت فائدے مند ہے۔
دہی
اگر آپ پیٹ میں شدید درد کا شکار ہیں تو اس کیلئے دہی کے استعمال کو اپنا معمول بنا لیں،بس یہ خیال رکھئے گا کہ دہی میں بالائی شامل نہ ہو ،یہ نسخہ جادوئی ہے آپ کو پیٹ درد سے فوراً چھٹکارہ مل جائے گا۔
سونف
وہ خراب بیکٹریا جو کھانا ہضم کرنے میں رکاوٹ بنتے ہیں سونف جیسی معمولی چیز ان کے خاتمے کا سبب بنتی ہے،کھانا کھانے کے بعد بہت کم مقدار میں سونف کا استعمال آپ کی صحت پر حیران کن اثر ڈالے گا۔
گاجر اور پودینے کا جوس
یہ بات صدیوں سے سب کو معلوم ہے کہ پیٹ کے تمام جملہ امراض کیلئے پودینہ جادوئی اثر رکھتا ہے،آپ کے معدے میں کوئی بھی مسئلہ ہو پودینہ اور گاجرکا استعمال آپ کو اس سے سو فیصد چھٹکارہ دلائے گا۔
چار کپ کٹی ہوئی گاجر،ایک چائے کا چمچ خشک پودینہ دونوں چیزوں کو پانی کے ساتھ تقریباً پندرہ منٹ تک ابال لیں اور پی جائیں ،دیکھئے گا پیٹ کی تکلیف میں کافی حد تک آرام آئے گا۔
گرمائش
درد چاہے کسی بھی قسم کا ہو گرمائش کے ذریعے فوراً آرام آتا ہے،آپ کو پیٹ کے کسی بھی حصے میں درد ہو ایک گرم پانی کی بوتل اس جگہ پر تھوڑی دیر کیلئے رکھیں ،گرمائش دوران خون کو تیز کرتی ہے جس کے باعث درد میں آرام آجاتا ہے۔






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔