Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سری لنکا کا بھارت کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف

شائع 06 جولائ 2019 01:47pm

srilanka

لیڈز: عالمی کپ 2019 کے 44 ویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز اسکور کئے۔

تجربہ کار بلے باز میتھیوز 113 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ تھریمانے نے 53، ڈی سلوا نے 29 اور فرنینڈو نے 20 رنز اسکور کئے۔

بھارت کی جانب سے بھمرا نے تین جبکہ بھونیشور، پانڈیا، جڈیجہ اور کلدیپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے بھارتی ٹیم 8 میں سے 6 میچز جیت کر 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ سری لنکن ٹیم نے 8 میچز کھیل کر 3 جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div