Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

'سرفراز احمد کی کپتانی سے استعفے کا معاملہ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کا ہے'

شائع 08 جولائ 2019 12:55pm

imadshadab

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی سے استعفے کا معاملہ کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کا ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے اسپنرز عماد وسیم اور شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر عماد وسیم نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں درست نہیں، ہم ٹیم ورک کے طور پر کھیلے جب کہ میچ کے دوران کوچ کا کردار کم ہوتا ہے، کھلاڑی نے ہی پرفام کرنا ہوتا ہے اور کپتان اور کھلاڑی فیصلہ کرتے ہیں۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ عمران خان بڑے سوچ کے مالک ہیں لیکن ہمیں ورلڈکپ کے دوران وزیراعظم کا کوئی پیغام نہیں آیا اور بھارت کے خلاف میچ کو ہماری قوم جنگ کی طرح لیتی ہے، بھارت سے شکست کے بعد ہم پر بہت دباؤ تھا، سرفراز احمد نے بھارت کے میچ کے بعد خود میٹنگ بلائی تھی جس میں سرفرازنے کہا ہمیں ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ رن ریٹ کا ایشو تھا لیکن پہلا میچ ہم بری طرح ہارے تھے اور میں قسمت کے بجائے محنت پر یقین رکھتا ہوں، افغانستان کے خلاف میچ میں شائقین کو تحمل کا مظاہرہ کرناچا ہیے تھا۔

ایک سوال کے جواب میں آل راؤنڈر نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی سے استعفی کا معاملہ کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کا ہے۔

دوسری جانب شاداب خان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف میچ ہارنے سے ہمیں افسوس ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div