Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

پانچ ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے والے کینگروز بھی توہم پرست نکلے

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 03:44pm

aus

گزشتہ دنوں آسٹریلوی ٹیم سے متعلق ڈیلی میل کی ایک رپورٹ نے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے متعلق ایسا انکشاف منظرعام پر آیا تھا جو آپ کو حیرت میں مبتلا کردے گا۔

ڈیلی میل کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ہر میچ سے قبل میدان میں ننگے پاﺅں چلتی ہے جس کی وجہ ان کی توہم پرستی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی یہ سمجھتے ہیں کہ میچ سے قبل میدان میں ننگے پاﺅں چلنے سے انہیں میچ میں فتح ملتی ہے۔

کینگروز کے کوچ جسٹن لینگر نے گزشتہ دنوں ایک میچ سے قبل کھلاڑیوں کو ننگے پاﺅں ایک دائرے کی شکل میں بٹھائے رکھا تھا اور جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے توہم پرست ہونے کا اعتراف کیا۔

جسٹن لینگر نے توہم پرست ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 'میں اور میری ٹیم کے کچھ کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہمیں میچ میں جیت نصیب ہوگی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر میچ سے قبل کھلاڑی ننگے پاﺅں میدان میں چلیں تو ان کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے'۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم میں ننگے پاﺅں گراﺅنڈ میں چلنے کی اس روایت کے مؤجد بھی کوچ جسٹن لینگر ہی ہیں۔ وہ جب سے کوچ بنے ہیں آسٹریلوی ٹیم ہر میچ سے قبل یہ کام کرتی آرہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div