Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ویمنز کمیٹی میں شمولیت، پی سی بی کی ثناء میر کو مبارکباد

شائع 19 جولائ 2019 04:01pm

sanamir

لاہور: پی سی بی نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطبابق ثناء میر کمیٹی میں شامل تین موجودہ خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر کلئیر کانر کو کمیٹی کی چیئرپرسن برقرار رکھا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر لیسا اسٹالیکر اور بھارتی کھلاڑی میتھالی راج بھی کمیٹی میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔

وسیم خان آئی سی سی کے  مستقل اراکین کی فہرست میں سے منتخب کیے گئے دو اراکین میں سے ایک ہیں۔

آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی میں شامل ہونے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ثناء میر کو مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ثناء میر اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر  خواتین کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

ثناء میر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کرکٹ کے اعلیٰ ترین فورم پر موجودہ کرکٹرز کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے فروغ  کیلئے کمیٹی میں موجودہ کھلاڑیوں کا انتخاب آئی سی سی کا قابل ستائش عمل ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div