Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا: قبائلی علاقوں میں الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2019 01:11pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے آج تاریخی دن ہے، ضم شدہ قبائلی علاقوں میں پہلی بار آج صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ  کے بعد گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ۔

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

سولہ حلقوں کے لیے 285 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات میں 28 لاکھ ایک ہزار 837 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مرد ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ 71 ہزار 308 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 30 ہزار سے زائد تھی۔

قبائلی اضلاع میں 1897 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، مرد ووٹرز کے لیے 482، خواتین کے لئے 376 اور 1039 مشترکہ پولنگ اسٹیشنوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 5653 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے  جن میں سے مرد ووٹرز کے لیے 3437 اور خواتین کے لیے 2216 بوتھ قائم کیے گئے ۔

انتخابات کے انعقاد کے لئے 1897 پریذائڈنگ افسران، 5653 اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران اور 5653 پولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے نتائج واٹس ایپ پر بھیجے جائیں گے۔

صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں میں سے ضلع باجوڑ میں 3، خیبر میں 3، مہمند، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو دو نشستوں جبکہ ضلع اورکزئی اور ڈسٹرکٹ سابق فرنٹیر ریجن میں ایک ایک صوبائی نشست کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

انتہائی حساس 554 پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوئی، صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں نیٹ ورک کا مسئلہ ہے، نتائج واٹس ایپ پر فراہم کیے گئے۔

عام نشستوں پر 282 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ خواتین کی 22، اقلیتوں کی 6 مخصوص نشستیں ہیں۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوئی۔ 16 حلقوں میں انتخابات کیلئے 1897 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ، جن میں سے 554 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ۔

ایک ہزار 39 مخلوط پولنگ اسٹیشن ہیں جبکہ صرف مردوں کیلئے 482 اور خواتین کیلئے مختص 376 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ، تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج تعینات ہوگی جبکہ انتہائی حساس 554 پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوئی۔

تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے  جبکہ الیکشن کیلئے  28 لاکھ 91 ہزار بیلٹ پیپرز پرنٹ کرائے گئے ۔

شکایات اور نتائج موصول کرنے کیلئے  الیکشن کمیشن میں سیل قائم کر دیا گیا ہے، جو 20 اور 21 جولائی کو 24 گھنٹے کام کرے گا۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان پرانے سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔ پریزائیڈنگ افسر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کے حوالے کرے گا اور ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچائے گا، جہاں سے نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دیے جائیں گے۔

ضلع باجوڑ میں صوبائی اسمبلی کی تین، ضلع مہمند میں 2، ضلع خیبر میں تین، ضلع کرم میں 2 اور ضلع اورکزئی میں ایک صوبائی نشست کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔

ضلع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی دو دو نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سابق فرنٹیر ریجن میں ایک صوبائی نشست رکھی گئی ہے۔ پی کے 115 کے علاقوں میں جانی خیل، بٹہ خیل، جنگل خیل، تحصیل لالچی، تحصیل گمبٹ اور تحصیل درہ آدم خیل شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div