Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ فائنل، دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست

شائع 20 جولائ 2019 02:17pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کولمبو: دفاعی چیمپیئن سری لنکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے فائنل میں میزبان سری لنکا نے ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ کا بھرپور ایڈوانٹیج لیا۔

میچ میں کئی بار اتار چڑھاؤ کے بعد لنکن ٹیم نے چار کے مقابلے میں پانچ رنز سے معرکہ اپنے نام کیا۔

مجموعی طور پر ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی، گروپ میچز میں ایران اور بنگلادیش کو شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں بھارت کو دھول چٹائی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div