Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ریکارڈ مدت تک وزیراعلیٰ رہنے والی شخصیت انتقال کر گئیں

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2019 05:42am

Untitled-1

نئی دلی: بھارت میں کانگریس کی صف اول کی رہنما اور لگاتار 15 سال تک دہلی کی وزیراعلیٰ رہنے والی شیلا ڈکشٹ 81 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1998ء سے 2013ء تک دہلی پر راج کرنے والی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشٹ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور دو روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج دوران علاج وہ دم توڑ گئیں۔

شیلا ڈکشٹ گزشتہ دو برس سے دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور پچھلے سال فرانس میں ان کی سرجری بھی ہوئی تھی اور صحت یابی کے بعد انہوں نے بھارت واپس آکر انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا تاہم انہیں بی جے پی کے امیدوار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شیلا ڈکشٹ کے انتقال پر حکمراں اور اپوزیشن جماعت نے یکساں طور غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے، کانگریس رہنماؤں نے شیلا ڈکشٹ کو ’تاحیات کانگریسی کارکن‘ اور ان کے دور کو روشن عہد قرار دیا جب کہ وزیراعظم مودی نے بھی دہلی کی تعمیر و ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔

اکیاسی سالہ شیلا ڈکشٹ کی آخری رسومات میں سونیا گاندھی سمیت کانگریس کی اعلیٰ قیادت اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وہ حریفوں اور حلیفوں میں یکساں طور پر مقبول اور قابل احترام تھیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div