Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

جاتے جاتے وزیراعظم کو امریکی صدر کا دلچسپ تحفہ

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2019 06:45am

Untitled-1

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو واپسی سے قبل ایک انتہائی دلچسپ تحفہ دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کو کرکٹ بیٹ اور سابق امریکی صدر آییزن ہاور کی تصویر تحفے میں دی ہے۔ آئیزن ہاور پاکستان میں اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے والے واحد امریکی صدر ہیں۔

Untitled-1

امریکی صدر آئیزن ہاور نے 1959 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیدیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کا کرکٹ میچ دیکھا تھا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی تھی۔

گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

اس موقع پر امریکی صدر پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو ضرور جاؤں گا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان افغانستان کے حوالے سے ہماری بہت معاونت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے کا پولیس والا نہیں بننا چاہتا، پاکستان افغانستان سے نکلنے میں ہماری کافی مدد کر رہا ہے اور پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچانے کا سبب بنے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div