Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

شاؤمی می اے 3: ایک زبردست لیکن کم قیمت فون متعارف

شائع 23 جولائ 2019 08:58am
سائنس

Mi A3

اسٹاک اینڈرائیڈ کے ساتھ شاؤمی "می اے 3" متعارف کرا دیا گیا ہے لیکن یہ ویسا فون نہیں، جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ یہ فون می سی سی 9 ای (Mi CC9e) بیسڈ ہے اور اس میں کچھ زیادہ اپ گریڈ یشن نہیں کی گئی۔

اس  کا مطلب ہے کہ اینڈرائیڈ ون فون میں 720 1,560x ریزولوشن کے ساتھ  6.1 انچ او ایل ای ڈ ی اسکرین ہے۔ یعنی اسے می اے 2 اور می اے 2 لائٹ کی 1080p اسکرینز سے ڈاؤن گریڈ کیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 250 یورو سے شروع ہوتی ہے۔ جبکہ اس میں اسنیپ ڈریگن 665 چپ  سیٹ ہے۔ یہ پچھلے سال کے ایس 660 کے مقابلے میں زیادہ بڑا اپ گریڈ نہیں ہے۔ اس فون میں 64 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج ہے تاہم اضافی 30 یورو خرچ کرکے اس کا 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ماڈل بھی خریدا جا سکتا ہے۔ اس فون میں اسٹوریج بڑھانے کیلئے مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی ہے۔

شومی اے 3 میں کیمرہ کافی حد تک اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس کا رئیر کیمرہ f/1.78 برائٹ اپرچر کے ساتھ 48 میگا پکسل  ہے، جس میں او آئی ایس فیچر نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ (118 ڈگری) اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔ رئیر کیمرہ 30fps  پر  2160p ویڈیو اور 120fps  پر 1080p  ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔

اس فون کی نوچ میں 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے جو 30fps  پر 1080p  ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ اس فون کے پچھلے ورژن میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری تھی، جسے اب بڑھا کر 4030 ایم اے ایچ کیا گیا ہے۔

یہ فون 18W  تک کے چارجر کو سپورٹ کرتا ہے، لیکن اس کے باکس میں 10W  کا چارجر ہے۔ اس فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور ڈسپلے کے نیچے فنگرپرنٹ ریڈر بھی ہے۔

شاؤمی اسے تین رنگوں، نیلے، سفید اور سرمئی میں لانچ کر رہا ہے۔ یہ فون پہلے سپین میں دستیاب ہوگا۔ اس فون کے پری آرڈر تو شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 24 جولائی سے ہوگا۔