Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

بنا کسی شور شرابے کے ہیلیو پی 90 کے ساتھ اوپو رینو زیڈ متعارف

شائع 24 جولائ 2019 06:00am
سائنس

Untitled-1

اوپو نے بہت زیادہ تشہیر کے بغیر رینو فیملی کا چوتھا ممبر رینو زیڈ (Reno Z) متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون کو  اوپو کی اپنی ویب سائٹ اور مشہور ریٹیلر جے ڈی ڈاٹ کام  پر ریزرویشن کیلئے درج کیا گیا ہے۔ یہ فون ہر لحاظ سے  رینو لائن میں سب سے کم متاثر کن فون ہے لیکن اس کی قیمت کافی مناسب ہے۔

رینو زیڈ میں 6.4 انچ کی ایمولیڈ اسکرین ہے، جس کی ریزولوشن فل ایچ ڈی پلس ہے۔ فون کی اسکرین میں ایک واٹر ڈراپ نوچ ہے، جس میں فون کا 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ نصب ہے۔ یہ ڈسپلے ایچ ڈی آر 10 کو سپورٹ کرنا پڑتا ہے۔ اس ڈسپلے میں فنگر پرنٹ اسکینر ہے۔

فون کی بیک پر 48 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 586 سنسر اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔

اوپو رینو زیڈ میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 90 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 256 جی بی  انٹرنل اسٹوریج ہے۔ فون کا ایک ورژن 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ  بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فون میں اینڈرائیڈ 9 پائی بیسڈ کلر او ایس 6 انسٹال ہے۔

رینو زیڈ میں 4035 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جس میں  20W VOOC 3.0کی سپورٹ ہے۔ فون کے دوسرے فیچرز میں این ایف سی اور بہتر آڈیو کیلئے ڈولبی ایٹموس کی سپورٹ ہے۔

اوپو رینو زیڈ نائٹ بلیک، اسٹار پرپل، بِیڈ وائٹ اور کورل اورنج میں دستیاب ہے۔ اس کی قیمت 2499 یوان یا 362 ڈالر یا 325 یورو ہے۔ چین میں اس کی فروخت کا آغاز 6 جون سے ہوچکا ہے۔