Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

شاؤمی کا مکمل سونے سے تیار کردہ فون۔۔۔قیمت؟

شائع 25 جولائ 2019 04:56am
سائنس

Untitled-1

شاؤمی اپنے مناسب قیمت والے فونز کی وجہ سے جانی جاتی ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ مہنگی ڈیوائسز تیار نہیں کرسکتی۔

اگر آپ شاؤمی کے صارف ہیں اور مہنگے فونز پسند کرتے ہیں تو آپ اس کمپنی کا مکمل طور پر سونے سے تیار فون خرید سکتے ہیں، لیکن اس کیلئے آپ کو بھارت جانا ہوگا۔

شاؤمی نے گزشتہ دنوں بھارت میں اپنی ریڈمی کے 20 سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے۔

کے 20 پرو کی قیمت 405 ڈالرز (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی تھی، جس میں اسنیپ ڈریگن 855 پراسیسر، 6 جی بی ریم، ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر اور 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ قابل ذکر فیچر ہیں۔

تاہم اس کا کمپنی نے ایک خصوصی ایڈیشن بھی تیار کیا ہے جس کی قیمت 7 ہزار ڈالرز (11 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ جان لیں کہ یہ سونے کے پانی سے مزئین نہیں بلکہ مکمل طور پر سونے سے ہی تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی زیبائش بڑھانے کیلئے ہیروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جس کی تصدیق کمپنی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کی۔

اس خصوصی ایڈیشن کے فیچرز سستے ورژن جیسے ہی ہیں بس اس کی خوبصورتی نے اس کی قیمت کو کئی گنا زیادہ بڑھا دیا ہے، اس طرح یہ شاؤمی کا سب سے مہنگا فون بھی بن گیا ہے۔

اس فون کے صرف 20 یونٹ ہی تیار کئے گئے ہیں، یعنی خریدنے والوں کے پاس مواقع بہت کم ہیں۔

ویسے اکثر اسمارٹ فونز کے گولڈ ایڈیشن سامنے آتے رہتے ہیں مگر عام طور پر کمپنیاں خود اس طرح کے ایڈیشن تیار کرنے سے گریز کرتی ہیں۔