Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

واحد ٹیسٹ: انگلش ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

شائع 26 جولائ 2019 02:03pm

england

لارڈز: پہلی اننگز میں 85 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم کا زبردست کم بیک، آئرلینڈ کو واحد ٹیسٹ میں 143 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس انگلش کپتان جوئے روٹ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آئرلینڈ کے گیندبازوں نے انہیں محض 85 رنز تک محدود کردیا اور جواب میں 207 رنز اسکور کرتے ہوئے 122 رنز کی برتری حاصل کی۔

تاہم انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 303 رنز بنائے اور آئرش ٹیم کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیا۔

آئرش ٹیم ہدف کے تعاقب میں انگلش گیندبازوں کی شاندار بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 143 رنز کے بھاری مارجن سے ہار گئی۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ساتواں کم ترین اسکور ہے۔