Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

پاکستان نے 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔
شائع 14 مئ 2024 10:33pm

ڈبلن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈکو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے دیئے گئے 179 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

کپتان بابر اعظم 42 گیندوں پر 6 چوکے اور 5 چھکے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے 56 رنز بنائے، صائم ایوب 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اعظم خان 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے تین وکٹیں مارک ادائر جبکہ کریگ یونگ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل آئرلینڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان لورکان ٹکر نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اینڈی بالبرنی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ہیری ٹیکٹر نے بھی 30 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، عباس آفریدی نے 2، محمد عامر اور عماد وسیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ فاسٹ بولر حسن علی نے تین اوور میں 42 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

pakistan vs ireland