ارمیلا کی زندگی میں آیا ایک اہم موڑ
ممبئی: دوہزار سولہ بولی وڈ ستاروں کیلئے خوشیوں کی بہار لے کر آیا ہے گزشتہ رات بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر اپنے قریبی دوست محسن اختر میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ارمیلا اور میر دوہزار چودہ میں مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کی بھانجی کی شادی میں ایک دوسرے سے ملے تھے۔میر کا تعلق کشمیر سے ہے اور وہ ارمیلا سے عمر میں دس سال چھوٹے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق دونوں کی شادی ہندو رسوم و رواج کے مطابق انجام پائی ہے،شادی میں دونوں کے خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ارمیلا بولی وڈ کی کامیاب ترین فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں جدائی،رنگیلا،ستیا ،چمتکار وغیرہ شامل ہیں۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔