فریال تالپور کا منجمد بینک اکاؤنٹس کھلوانے کےلیے احتساب عدالت سے رجوع
اسلام آباد:رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے منجمد بینک اکاؤنٹس کھلوانے کےلیے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ۔
پیپلز پارٹی کی رہنماء فریال تالپور نے منجمد بینک اکاؤنٹس کھلوانے کی کوششیں شروع کر دیں ۔
فریال تالپور نے 3منجمد بینک اکاؤنٹس دوبارہ کھلوانے کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب تاحال کوئی جرم ثابت نہیں کر سکا،فریال تالپور نے عدالت سے منجمد بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے لیے حکم جاری کرنے کی استدعا بھی کی۔
عدالت نے نیب سے بینک منجمد ہونے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیندہ سماعت پر بتایا جائے کس کیس میں فریال تالپور کے بینک اکاؤئنٹس منجمد کیے گئے۔
احتساب عدالت نے نیب کو 11 فروری تک رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی ۔
Comments are closed on this story.