مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے منگنی کرلی

شائع 31 جنوری 2020 03:03pm

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مصری دوست سے منگنی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جنیفر گیٹس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس کی کیپشن میں انہوں نے نائل ناسر سے اپنے پیار کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان بھی کیا ہے۔

بل گیٹس کی 24 سالہ بیٹی جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات ہیں اور بالآخر اب دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا ہے۔