حافظ محمد سعید کیخلاف دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا
انسداد دہشتگردی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کے خلاف دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشتگردی کی خصو صی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کے خلاف دو کیسز میں محفوظ فیصلہ سنایا۔
حافظ سعید اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 30 اور 32 میں ٹرائل مکمل کیا گیا۔ حافظ محمد سعید کےخلاف سی ٹی ڈی نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالروف وٹو نے ٹرائل مکمل کرایا۔ دونوں کیسز میں حافظ سعید کے خلاف کل 23 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔
حافظ سعید کو گزشتہ سال گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔