بھارتی فلم انڈسٹری شدید خطرے میں۔۔

شائع 11 مارچ 2016 07:44am

bollywood

ممبئی:بولی وڈ انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی انڈسٹریز میں ہوتا ہے،یہاں کے فنکار پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں اس کے علاوہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کا تعلق بھی ہالی وڈ کے بعد اسی انڈسٹری ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سال دوہزار سولہ فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکاروں کیلئے بڑا خطرہ لے کر آیاہے،اس سال اداکاروں کے درمیان بڑے تصادم کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سال بھارتی فلم انڈسٹر ی کے تقریباً تمام بڑے اسٹارز ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرائیں گے،ٹکرانے سے ہماری مراد اداکاروں کی بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں جو ایک ہی دن ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بولی وڈ کے کنگ اور دبنگ خان کی فلمیں رئیس اور سلطان ایک ہی دن ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ بگ بی اور اور ان کی خوبرو بہو اداکارہ ایشوریا رائے کی فلمیں ٹی این تھری اور سربجیت بھی ایک ہی دن آپس میں مقابلہ کریں گی ،اب دیکھنا یہ ہے کہ جیتتا کون ہے۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ ان فلموں کے علاوہ بھی بڑے بجٹ اور بڑے اسٹارز کی فلمیں ہیں جو ایک ہی دن ریلیز ہو کر ایک دوسرے کو ٹکر دیں گی جن میں چوبیس مارچ کو گریٹ گرینڈ مستی اور جان ابرا ہم کی روکی ہینڈسم، یکم اپریل کو کرینہ اور ارجن کپور کی کی اینڈ کا اور لو گیم،تین جون کو ہاﺅس فل تھری،جگا جاسوس اور راز،بارہ اگست کو اکشے کمار کی رستم اور رتیک روشن کی موہن جو داڑو،اٹھائیس اکتوبر کو اجے دیوگن کی شیوائے ور رنبیر کترینہ کی جگا جاسوس شامل ہیں۔

جبکہ اس سال کا سب سے بڑا مقابلہ کنگ خان اور دبنگ خان کے درمیان ہوگا،تین جولائی کو میدان سجے گا اور دونوں خان اپنی رئیس اور سلطان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔یہ فلمیں فیصلہ کریں گی کہ سال دوہزار سولہ کس سپر اسٹار کے نام رہا۔