کپل کی پہلی جھلک نے سب کے ہوش اڑا دئے
ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے متنازعہ اور مقبول ترین مزاحیہ اداکار کپل شرما کے مداح ایک بار پھر ہنسنے کیلئے ہو جائیں تیار کیونکہ کپل کی جانب سے ان کے نئے شو کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جب سے کامیڈی نائٹ سے کپل اور ان کی پوری ٹیم کو باہر نکالا گیا ہے ان کے مداحوں میں غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔
کپل نے اپنے مداحوں کا خیال رکھتے ہوئے اور انہیں زیادہ انتظار نہ کرواتے ہوئے دوسرے نجی چینل سونی سے ویسا ہی شو کرنے کااعلان کیا ہے۔
کپل کے نئے کامیڈی شو کا نام دا کپل شرما شو ہے اور یہ تئیس اپریل رات نو بجے سے نشر کیا جائے گا،کپل کے مداحوں کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اس شو میں کپل کی پوری ٹیم دادی،پلک، گتھی ،کپل کی بیوی اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔
کپل کے دوبارہ واپس آنے کی خبر سن کر ان کے مداح بیحد خوش ہیں اور بے چینی کے ساتھ ان کے شو کا انتظار کررہے ہیں،تاکہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ بیٹھ کر اچھی اور گھریلو تفریح کا مزہ لے سکیں۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔