کرینہ نے سیف سے شادی نہیں معاہدہ کیا تھا

شائع 11 مارچ 2016 09:13am

karina000000000

ممبئی:بولی وڈ کی خوبصورت اور با صلاحیت اداکارہ کرینہ کپور اور معروف اداکار سیف علی خان پچھلے چار سال سے ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں،ان کی خوشحال زند گی کا راز ایک شرط میں پوشیدہ ہے جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرینہ کپورنے ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کا سب سے بڑا راز فاش کرتے ہوئے بتایا کہ سیف سے شادی کرتے ہوئے میں نے ایک شرط رکھی تھی جس کے مطابق شادی کے بعد سیف مجھے کبھی بھی کام کرنے سے نہیں روکیں گے۔

سیف نے یہ میری یہ شرط مان لی اور ہم دونوں نے شادی کرلی،کرینہ نے اس شرط کا مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین آج کے دور میں آدمیوں سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں اور ہر شعبے میں بہترین کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بات انہوں نے اپنی آنے والی فلم کی اینڈ کا کی تشہیری تقریب کے دوران میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی،اس فلم میں ان کے ساتھ ارجن کپور بھی اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے،فلم رواں سال یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔