عمران ہاشمی پرکل رات قیامت گزرگئی
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کل رات ان کی زندگی کا سب سے بڑا سانحہ پیش آیا جب ان کی والدہ کی گزشتہ رات ممبئی کے سٹی اسپتال میں سانسیں بند ہوگئیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹر ی کے معرو ف اداکار عمران ہاشمی کی والدہ مہرا ہاشمی گزشتہ کافی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور کل رات ممبئی کے سٹی اسپتال میں انہوں نے اس خطرناک بیماری کے سامنے زندگی کی بازی ہار کراس دنیا اور اپنے بیٹے عمران سے ہمیشہ کیلئے دور چلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران کے انکل اور بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے پروڈیوسر مکیش بھٹ نے مہرا ہاشمی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران کی والدہ کی موت کا بیحد افسوس ہے انہوں نے ایک جان لیوا بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن اس بیماری نے انہیں ہرا دیا۔
واضح رہے کہ عمران گزشتہ روز شہر سے باہر تھے انہوں نے جیسے ہی اپنی والدہ کے بارے میں خبر سنی فوراً ممبئی آگئے لیکن ان کی والدہ انہیں چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے کوچ کر چکی تھیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔