رنبیر کپور اور رنویر سنگھ ایک ساتھ فلم کریں گے

شائع 12 مارچ 2016 03:28pm

r&r

نئی دہلی: رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے آپسی تعلقات بے شک ختم ہو چکے ہیں، لیکن ان دونوں نے پیشہ ورانہ طور پر ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی مثال گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم تماشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دپیکا کے سابق دوست رنبیر کپور اور موجودہ رفیق رنویر سنگھ زویا اختر کی آنے والی فلم ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ دو نو ں سپر اسٹار ڈائریکٹر زویا اختر کے آفس سے نکلتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ دیگر رپورٹس کے مطابق بھی اس بات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دونو اسٹار شاید جلد ہی اسکرین شیئر کریں۔