Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کوروناوائرس:پاک افغان طورخم بارڈر 3ماہ بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے بحال

پشاور: کورونا وائرس کے باعث بند پاک افغان طورخم بارڈر 3ماہ بعد...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 03:22pm

پشاور: کورونا وائرس کے باعث بند پاک افغان طورخم بارڈر 3ماہ بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا۔

بارڈر حکام کے مطابق طورخم سرحد کھولنے سے 3ماہ بعد ایمپورٹ بحال ہو گئی ہے، بارڈر کے دونوں اطراف درجنوں گاڑیاں داخل ہوگئے۔

 بارڈر حکام کا مطابق طورخم سرحد ہفتے میں6دن 24 گھنٹے کیلئے کھلا رہے گا،بارڈر پر پیدل آمدورفت پر پابندی ہو گی، بارڈر کے دونوں اطراف پر مسافر ہفتے میں ایک دن بارڈر کر سکیں گے۔

 حکام کے مطابق بارڈر پر ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا،بارڈر کھولنے پر تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے خوشی کا اظہار کرکے کہا ہے کہ اس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div