صوابی میں3روزہ انسداد پولیومہم آج دوسرے روز بھی جاری

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2016 08:09am

police-camptai

صوابی :صوابی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ، دو لاکھ ساٹھ ہزار چھ سو پینتیس بچوں کو پولیو سے بچای کے قطرے پلائے جائیں گے۔ موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

محکمہ صحت زرائع کے مطابق صوابی کی چون یونین کونسلز اورچار تحصیلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مہم کے دوران دو لاکھ ساٹھ ہزارچھ سو پینتیس بچوں کو پولیو سے بچای کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے لیے چھ سو پینتیس پولیو رضا کار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی سیکورٹی کے لیے سترہ سو پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی خدشات کی بناء پر ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔