کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر کی زیر صدارت اہم اجلاس
کراچی:کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس کی کارکردگی اور عوام کے لیے سات سہولت سینٹرزکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہرکی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس میں پولیس کی کارکردگی اور قابلیت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈی آئی جی ویسٹ ، ڈی آئی جی ایسٹ ایس ایس پیزاور ایس پیز شریک تھے اجلاس میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایچ اووز کو میرٹ کی بنیاد پر مستقل تعینات کیا جائے جبکہ عوام کے لیے ہر ضلع میں سات سہولت مراکز کھولے جائیں گے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔