لیور پول نے 30 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

تیس سال کے طویل انتظار کے بعد لیورپول انگلش پریمئر لیگ کا چیمپئن...
شائع 26 جون 2020 07:45pm

تیس سال کے طویل انتظار کے بعد لیورپول انگلش پریمئر لیگ کا چیمپئن بن گیا۔ دوسری پوزیشن پرموجود مانچسٹرسٹی کو چیلسی کے ہاتھوں دو ایک سے شکست ہوئی تو محمد صلاح کی لیورپول نے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا۔ مداح سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منایا۔

لیورپول نے آخری مرتبہ سنہ 1992 میں پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ رواں سیزن میں چیمپئن ٹیم نے 31 میں سے 28 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ تاج پوشی آئندہ ہفتے اتحاد اسٹیڈیم میں ہوگی۔