Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

فخرہےمیری ٹیم نےکورونا بحران میں میری مدد کی،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فخرہےمیری ٹیم...
شائع 28 جون 2020 10:37am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فخرہےمیری ٹیم نےکورونا بحران میں میری مدد کی،ان کی ٹیم اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی ، ایس او پیز پر عمل جاری رکھا تو بحران سے نکل آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوم برگ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے شائع آرٹیکل شیئر کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کورونا کیخلاف جاری جنگ میں ساتھیوں کی مدد کو قابل فخر قرار دے دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکرنے والوں میں ان کی ٹیم سرفہرست ہے،اسی ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نے فخر ہے کہ میری ٹیم نےکورونا بحران میں میری مدد کی،کورونا سے پیدا ہونے والے بحران سے وطن عزیز کو نکالنے کیلئے یہ تدابیر کام آئی ، اگر ہم نے ایس او پیز پر عمل جاری رکھا تو انشا اللہ بحران کی سنگینی سے نجات پالیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div