Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

'پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شہداء نے ملک کو بڑے المیے سے بچایا'

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی جہاں شہید ہونے والوں کے ورثاء کو اسناد دئیں گئیں.
شائع 30 جون 2020 08:52pm
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ- فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ- فائل فوٹو

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے ورثاء کے اعزاز میں سی پی او آفس میں تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔ تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ شہداء کے ورثا میں اسناد بھی دی گئیں۔

سی پی اور آفس کراچی میں اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے ورثاء کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی جہاں شہید ہونے والوں کے ورثاء کو اسناد دئیں گئیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ جو شہداء ہیں انکو پروموشن اور ایک کروڑ روپے کی مدد بھی کی جائے۔ جو سب انسپیکٹر شہید ہوئے انکے بیٹے کو ملازمت بھی دیں گے۔ جو باقی شہداء ہیں انکو 50،50ہزار بھی دئیے جائیں گے۔ آئی جی سے درخواست کی ہے کہ انیںے ملازمت بھی دیں۔ دیگر سات پولیس اہلکاروں کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیر اعلی سندھ نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ میں جو شہید ہوئے انکو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔انونں نے ملک کو بڑے المیہ سے بچایا بہت کم وقت میں انہوں نے دہشتگردوں کو نیست و نابود کیا میں سلام پیش کرتا ہوں ان نوجوانوں کو جو شہید ہوئے۔ سندھ پولیس نے جو بروقت کارروائی کی وہ سندھ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے دعاگو ہوں۔اللہ تعالیٰ اس ملک کو ایسے حکمران دے جو صحیح فیصلے لے سکیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div