Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم نے ٹائیگرفورس ایپلی کیشن کےاجراء کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس ایپلی کیشن کےاجراء...
شائع 01 جولائ 2020 12:17pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس ایپلی کیشن کےاجراء کی منظوری دے دی ، ٹائیگر فورس متحرک کرنے کیلئے ارکان اسمبلی سےمتعلق رپورٹ بھی بھی طلب کرلی۔

وزیراعظم عمران خان سےمعاون خصوصی عثمان ڈارنے ملاقات کی ،جس میں ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلی کیشن کے اجراء پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

وزیراعظم نےملک بھرمیں ایپلی کیشن کےاجراء کی منظوری دیتے ہوئے ٹائیگرفورس کےساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے ،بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کومتحرک کرنے میں کردارادا کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کی خدمات کادائرہ کاروسیع کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ ٹائیگرفورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے۔

عثمان ڈار نے بتایاکہ ایپلی کیشن کےذریعےاسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کروانےمیں بھی آسانی ہوگی جس سے ٹائیگرفورس کودائرہ کارضلع،تحصیل،یونین کونسل اوروارڈ کی سطح پرمانیٹرکیا جا سکےگا ،ٹیمیں بنا کرکپتان اوروائس کپتان بھی نامزد کئے جائیں گے۔