Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید ...
شائع 04 جولائ 2020 03:35pm

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد کو عہدے سے ہٹا کر جاوید غنی کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے گزشتہ روز جاوید غنی کی تعیناتی کی منظوری دی۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں نوشین جاوید امجد کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، نوشین جاوید گریڈ 22 کی ان لینڈریونیو سروس کی افسرہیں، شبرزیدی غیرمعینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے، جس کے باعث نوشین جاوید قائمقام چیئرپرسن کےطورپرکام کررہی تھیں۔

خیال رہے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے ہیں تھے ، جس کے بعد حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر پر غور کرنا شروع کردیا تھا۔

یاد رہے کہ 6 مئی 2019 کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیے جانے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ایف بی آر کے اندرونی حلقوں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div