Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگئے

لاہور: انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ میں شامل 3 قومی کھلاڑیوں حیدر علی،...
شائع 06 جولائ 2020 08:49pm

لاہور: انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ میں شامل 3 قومی کھلاڑیوں حیدر علی، عمران خان سینئر اور کاشف بھٹی کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ دوسری بار ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑی انگلینڈ جانے کے اہل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں کھلاڑی بدھ کے روز انگلینڈ روانہ ہونگے۔ مانچسٹرپہنچنے پر کھلاڑیوں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑی ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔

سیریز کیلئے انگلینڈ جانے والا یہ تیسرا گروپ ہوگا۔ واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کو 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔