Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وہاب ریاض نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز پر نظریں جمالیں

وورسٹر: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے...
شائع 11 جولائ 2020 07:44pm

وورسٹر: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض کہتے ہیں انگلینڈ جیسی ٹیم کیخلاف ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنا خواب کی تعبیر سے کم نہ تھا۔

اپنے ٹیسٹ ڈیبیو سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمر گل کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے مجھے ایک روز قبل بتایا گیا کہ آپ اگلا میچ کھیل رہے ہیں اور جب مجھے یہ بات پتا چلی تو پوری رات نہیں سو سکا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی انگلینڈ کیخلاف سیریز کی بھرپور تیاری کررہے ہیں، کوشش ہوگی کہ سیریز جیت کر واپس جائیں۔ ویڈیو دیکھئے۔

Blockquote