Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم قرنطینہ مرکز میں تبدیل

بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے...
شائع 11 جولائ 2020 09:21pm

بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے اسپتالوں میں رش کے باعث بھارت کے دوسرے اور دنیا کے تیسرے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈن کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کو رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 47 ہزار سے جبکہ اموات کی تعداد بھی 22 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔

صرف مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز کی تعداد 27 ہزار اور ہلاکتیں 800 سے زائد ہوچکی ہیں جن میں سے 80 فیصد سے زائد کیسز اور اموات صرف کولکتہ میں ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق کولکتہ پولیس کے 550 اہلکار عالمی وباء کا شکار جبکہ 2 اہلکار ابدی نیند سوچکے ہیں۔