Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کراچی:گلشن معمار میں پولیس موبائل اور ڈمپر میں تصادم،2اہلکارزخمی

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس موبائل اور ڈمپر میں تصادم کے...
شائع 12 جولائ 2020 12:57pm

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس موبائل اور ڈمپر میں تصادم کے باعث 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کراچی میں گلشن معمار عباس کٹ کے قریب صبح سویرے پولیس موبائل اور ڈمپر میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کا سامنے کا حصہ تباہ ہوگیا، حادثے میں موبائل میں موجود 2اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعےکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div