Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پاک فوج کا شمالی وزیر ستان میں آپریشن، 4جوان شہید

ئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن کےدوران فائرنگ کےتبادلےمیں پاک فوج کےچار جوان شہید ہوگئے۔ جبکہ پاک فوج کی فائرنگ چار دہشتگرد بھی مارے گئے۔
شائع 12 جولائ 2020 09:44pm
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

پاک فوج نےشمالی وزیرستان کےعلاقےبویامیں انٹیلی جنس بنیاد پرآپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن کےدوران فائرنگ کےتبادلےمیں پاک فوج کےچار جوان شہید ہوگئے۔ جبکہ پاک فوج کی فائرنگ چار دہشتگرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویامیں خفیہ اطلاع پر آپریشن ہوا۔

پاک فوج کے جوانوں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے دوران پاک فوج کے چار جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج کی فائرنگ سے چار دہشتگردبھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

شہید جوانوں میں سپاہی محمد اسماعیل خان،محمد رضوان خان، محمد شہباز یاسین اور سپاہی راجہ وحید احمد شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div