Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دےدی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو چاروکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
شائع 13 جولائ 2020 12:19am

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو چاروکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔میچ میں نو وکٹیں لینے پر فاسٹ بولرشینن گبرئیل ہیرو قرارپائے۔

ساؤتھ ایمٹن میں سیریزکا پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیزنے انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پردنگ کردیا۔

کھیل کا آخری روز، انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 313رنز پربک ہوئی۔ شینن گبرئیل نے پانچ وکٹیں اڑائیں۔ ویسٹ انڈیزکو جیت کیلئے دوسو رنزکا ہدف ملا۔کیمبل انجرڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ستائیس پرتین وکٹیں گریں تو مشکل پیش آئی۔بلیک ووڈ انگلش بولرزکے سامنے چٹھان بن گئےپہلے چیس اور پھر ڈورچ نے ساتھ نبھایا۔بلیک ووڈ نے پچانوے رنز کا حصہ ڈالا۔ ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں سے پہلا ٹیسٹ اپنے نام کیا۔ فتح پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ہاتھ ملاتے رہےگلے بھی ملتے رہے۔ دوسرا ٹیسٹ سولہ جولائی سے مانچسٹر میں ہوگا۔