Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

سلمان بٹ اور وہاب ریاض کے کوچ ٹیکسی چلانے پر مجبور

کورونا وائرس نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی...
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2020 07:19am

کورونا وائرس نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو متاثر کرکے رکھ دیاہے اور ان کے لئے دو وقت کی روزی کمانا مشکل ہوگیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کوچ گڑھی شاہو بازار میں پھل کی ریڑی لگا کر گزر بسر کرتے رہے۔

اب مالی حالات کی تنگدستی نے پی سی بی لیول 2 کرکٹ کوچز کو ٹیکسی چلانے پر مجبور کردیا، کوچ عمران خٹک بھی کورونا سے بےروزگار ہونےوالوں میں شامل ہیں، ٹیسٹ کرکٹرز سلمان بٹ اور وہاب ریاض کے کوچ عمران خٹک ٹیکسی ڈرائیور بن گئےہیں۔

عمران خٹک لیول 1 اور لیول 2 کورس کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کررہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ 10سال سے کوچنگ سے وابستہ ہوں، اکیڈمی کے علاوہ ایک کمپنی میں کوچنگ کی، ٹیسٹ کرکٹرز وہاب ریاض ، سلمان بٹ اور اعزازچیمہ کے ساتھ کام کیا،‏‏ گھر چلانے کے لئے اپنی گاڑی کو ٹیکسی میں تبدیل کر لیا۔

عمران خٹک کے مطابق زندگی کا نظام اچھا چل رہا تھا کہ کورونا وائرس نے کھیلوں کی سرگرمیاں بند کر دیں اور حالات نے اب ٹیکسی چلانے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈومیسٹک اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کی جائے، اس سے سیکڑوں لوگوں کا روزگار بحال ہوگا۔