Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

قومی ٹیم 14 روزہ قرنطینہ مکمل کرکے ڈربی پہنچ گئی

وورسٹر: پاکستان کرکٹ ٹیم وورسٹر میں 14 روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے...
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2020 09:48pm

وورسٹر: پاکستان کرکٹ ٹیم وورسٹر میں 14 روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ڈربی شائر پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ وورسٹر میں 14 روزہ قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد ڈربی شائر پہنچ گیا۔

Blockquote

وورسٹر میں دوسرا 2 روزہ انٹرا اسکواڈ میچ ڈرا ہوا۔ پی سی بی وائٹ نے پی سی بی گرین کے 318 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں پر 338 رنز بنائے۔ قومی اسکواڈ 30 جولائی تک ڈربی میں قیام کرے گا جہاں کھلاڑی پریکٹس اور انٹرا اسکواڈ میچز کھیلیں گے۔

پاکستان ٹیم یکم اگست کو مانچسٹر روانہ ہوگی جہاں 5 اگست سے انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی، دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا 21 سے 25 اگست تک ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اگست، 30 اگست اور یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ پر ہوں گے۔