Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

نوجوانوں کا ایس او پیز کے تحت کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے کامطالبہ

لاہور: کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی کے...
شائع 13 جولائ 2020 09:56pm

لاہور: کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی کے باوجود لاہور کے مختلف گراونڈز میں نوجوان کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، نوجوانوں نے حکومت سے ایس او پیز کے تحت کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

حکومت اور پی سی بی نے 15 مارچ سے کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی لگا رکھی ہے مگر مختلف گراونڈز میں نوجوان کرکٹ کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔ حالانکہ کلبوں کی پریکٹس مکمل طور پر بند ہونے کے باوجود نوجوان انفرادی طور پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

نوجوان کرکٹرز کے مطابق وہ ایس او پیز پر عمل کرکے کرکٹ کھیلتے ہیں، حکومت باقاعدہ ایس او پیز بنا کر کھیلنے کی اجازت دے۔

کرکٹرز نے دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح ایس او پیز کے ساتھ کرکٹ سرگرمیاں کی بھی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔