Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

عمر اکمل کی سزا میں کمی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

لاہور: فکسنگ کیس میں کرکٹر عمر اکمل کی طرف سے سزا میں کمی کی اپیل...
شائع 13 جولائ 2020 10:09pm

لاہور: فکسنگ کیس میں کرکٹر عمر اکمل کی طرف سے سزا میں کمی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے بطور خود مختار ایڈجوڈی کیٹر عمر اکمل کی اپیل کی سماعت کی اور دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عمر اکمل کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل پرعائد کی گئی 3 سال کی پابندی بہت زیادہ ہے، ان کا جرم اتنا بڑا نہیں تھا۔

اپریل میں پی سی بی ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 2 مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2 اعشاریہ 4 اعشاریہ 4 کی خلاف ورزی پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی تھی۔