Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پی ایس ایل فائیو: ٹکٹوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی واپسی کا ...
شائع 13 جولائ 2020 10:16pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا، شائقین کرکٹ نے ملک بھر کے 27 کوریئرسنٹرز کا رخ کرلیا۔ دوسرا مرحلہ 6 اگست سے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل فائیو کے 10 میچز کویڈ 19 کے باعث متاثر ہوئے تھے، 5 میچز تماشائیوں کے بغیر بند اسٹیڈیم میں کرائے گئے جبکہ فیصلہ کن معرکے ملتوی کرنا پڑے تھے۔

پی سی بی کے اعلان کے بعد ٹکٹوں کی ریفنڈنگ کا پہلا مرحلہ ملک بھر کے 27 کوریئرسنٹرز پر شروع ہوگیا ہے جو 5 اگست تک جاری رہے گا۔

ٹکٹوں کی واپسی کیلئے کوریئر سنٹرز آنے والے شائقین کرکٹ میچز ملتوی ہونے پر افسردہ ہیں۔ تاہم عید سے قبل ٹکٹوں کی رقم واپس ملنے پر خوشی بھی ہے۔

کوریئر سنٹرز پر شائقین کرکٹ نے کویڈ 19 کے حوالے سے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا۔ ٹکٹوں کی واپسی کا دوسرا مرحلہ 6 اگست سے شروع ہوگا اور 29 اگست تک جاری رہے گا۔