Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

'کراچی میں کچرے کے پانچ پانچ میٹر اونچے ڈھیر لگ چکے ہیں'

اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے...
شائع 02 اگست 2020 09:22pm

اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ 20 ہزار ٹن کچرا جمع ہوتا ہے، کچرے کے پانچ پانچ میٹر اونچے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ رواں ماہ زیادہ بارشیں ہوں گی، ستمبر میں سب اسٹیک ہولڈرز کو ملا کر کراچی کی صفائی کا بڑا آپریشن شروع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سات اگست سے کراچی میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، شہر میں پانچ پانچ میٹر اونچے کچرے کے ڈھیرلگ چکے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 20 ہزار ٹن کچرا جمع ہورہا ہے جس کی صفائی کیلئے ستمبر میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔

محمد افضل نے کہا کہ کراچی میں صفائی کے آپریشن میں سب اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا، ٹین کور بھی معاونت کرے گی، سیوریج کا جدید نظام اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے سسٹم کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے تین اور گورنر سندھ سے ایک ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کورونا کیسز سے متعلق کہا کہ ایس او پیز پرعمل درآمد ہونے سے کورونا کیسزمیں مزید کمی آسکتی ہے، محرم الحرام میں مزید احتیاط کرنا ہوگی،

انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ڈی ایم اے کے پاس آئندہ چھ ماہ کیلئے حفاظتی سامان موجود ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div