Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

سونا مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر بھی بڑھ گئی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے...
شائع 05 اگست 2020 10:14pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر کی قدر بھی بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں مزید 58 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168 روپے 22 پیسے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 60 پیسے منہگا ہوکر 168 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 28 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 116 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار 340 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2041 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div