Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ہرادیا

مانچسٹر: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2020 05:24pm

مانچسٹر: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد 24 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

مانچسٹر میں کھیلے جانے والے دوسرا ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 231 رنز بنائے۔ کپتان اوئن مورگن نے 42 اور جو رٹ 39 رنز اسکور کئے جبکہ ایڈم زیمپا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے ایک موقع پر 2 وکٹوں پر 144 رنز بنالئے تھے لیکن کرس ووکس اور جوفرا آرچر نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے 21 گیندوں کے وقفے میں 4 بیٹسمین آؤٹ کردئیے۔

آسٹریلیا کی آخری 8 وکٹیں صرف 63 رنز پر گریں، کینگروز 48 ویں اوور میں 207 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ فنچ نے 73 اور مارنس لبوشین نے 48 رنز اسکور کئے۔

کرس ووکس، جوفرا آرچر اور سیم کرن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، آرچر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div