Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

موٹروے زیادتی کیس :مرکزی ملزم عابد کا ایک اور ساتھی زیرحراست

لاہور:موٹروے خاتون زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال پولیس کی...
شائع 15 ستمبر 2020 12:21pm

لاہور:موٹروے خاتون زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا،پولیس نے عابد کے ایک اور ساتھی اقبال عرف بالا مستری کو حراست میں لے لیا۔

موٹروے خاتون زیادتی کیس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ، مرکزی ملزم عابد پولیس کے شکنجے میں نہ آسکا،ملزم کی گرفتاری کیلئے تحقیقاتی ٹیمیں تفتیش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پولیس نے واردات کی پلاننگ میں شریک ملزم اقبال عرف بالا مستری کو حراست میں لے لیا ،بالامستری مرکزی ملزم عابد کا قریبی ساتھی ہے۔

خاتون سے زیادتی کے دوسرے ملزم شفقت کو گزشتہ روز پولیس نے دیپالپور سے گرفتار کرلیا تھا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا تھا۔

ملزم شفقت کو آج لاہور کی مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا،ملزم کی پیشی کے باعث عدالت کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

دوسری جانب خاتون زیادتی کیس کے ملزم شفقت کا فیملی ریکارڈ بھی منظر عام پر آگیا ہے،نادرا ریکارڈ کے مطابق ملزم شفقت کی چار بہنیں اور ایک بھائی ہے، ملزم اپنے والد اللہ دتہ اور والدہ شموں بی بی کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے بعد ملزم شفقت لاہور سے دیپالپور واپس چلا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت کی عدالت میں پیشی کے بعد تفتیش کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div