Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

وقت آگیا ہےذہن کو آزاد کرکے اپنا راستہ بنائیں،وزیراعظم عمران خان

ہری پور :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے ذہن کو آزاد...
شائع 17 ستمبر 2020 01:57pm

ہری پور :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے ذہن کو آزاد کرکے اپنا راستہ بنائیں، تعلیم پر سرمایہ کاری سے بچوں کا مستقبل بہتر ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ ہری پور کے دوران پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائسنز اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ کوشش انسان کرتا ہےلیکن کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے،ہمارا اپنےاوپر سے اعتماد ختم ہوگیا تھا،پہلامقصدعوام کاخود پراعتماد بحال کرناتھا،علامہ اقبال نے جوخواب دیکھا تھا ہم اس سے بہت دورنکل گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ذہن کوآزادکرکےاپناراستہ بنائیں،ہم سائنس اورٹیکنالوجی کےذریعےاپناراستہ بنائیں گے،پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پہلاسال معیشت کوبہترکرنے میں گزرگیا،دوسرےسال میں کوروناکی صورتحال کوکنٹرول کیا،کوشش ہےکہ پیسہ بچا کرتعلیم پرخرچ کیا جائے،تعلیم پرسرمایہ کاری سےبچوں کامستقبل بہترہوگا،کرپٹ لوگوں سے حاصل ہونے والا پیسہ تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے قانون سازی بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے کارناموں کی تعریف کے بجائے انسان کو مزید کام پر توجہ دینی چاہیئے،کمیونزم قوموں کیلئے تباہی ہے اور یہ تاثر کہ مغرب ہی ترقی کرسکتا ہے ہم نہیں کرسکتے یہ غلط ہے، انگریز کی غلامی کے ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا،ہم کچھ اس لئے نہیں کر سکتے کیونکہ ہم کاپی کرتے ہیں۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں تو ہمارے لوگ کیوں نہیں ؟ ہم نے ذہنوں کو اچھی غلامی کی سوچ سے نجات دلانی ہے، ہم خود مختار لوگ ہیں اور خود کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے اور ترقی بھی ممکن ہے، ہمیں بگ ڈیٹا، آرٹیفشلز انٹیلی جنس اور دیگر ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div